بہاولپور اور ملتان میں سیزنل انفلوائنزا کامرض بڑھتاجارہا ہے، دونوں شہروں میں اب تک 22افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔
بہاول وکٹوریہ اسپتال میں زیرعلاج 52 سالہ خاتون گزشتہ روز موسمی انفلوائنزا کےباعث انتقال کرگئی ،جس کےبعد 14دنوں میں سیزنل انفلوائنزا سےہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
اسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کی ویکسین کی کمی کابھی سامناہے۔جس کی وجہ سےاسپتال کےعملے سمیت شہریوں کو پریشانی کاسامناہے۔
ادھر ملتان نشتراسپتال میں بھی 24دنوں میں دوران علاج18مریض انفلوائنزا سےانتقال کرچکے ہیں جبکہ اسپتال کے5 ڈاکٹروں میں سیزنل فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔