• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن پولیس کی نوابشاہ میں کارروائی ، بلدیہ ٹھل کا سابق ٹی او انفرا گرفتار

جیکب آباد(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پولیس کی نواب شاہ میں کارروائی، ٹھل بلدیہ کا ٹی او انفرا گرفتار، ایک کروڑ کے کرپشن کیس میں ملوث ہے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی اینٹی کرپشن پولیس نے نواب شاہ میں کارروائی کرکے ٹھل بلدیہ کے سابق ٹی او انفرا اور موجودہ انجینئر ضلع کونسل نواب شاہ کو چھاپہ مارکر ضلع کونسل ہال سے گرفتارکرلیا جسے گزشتہ روزجیکب آباد لایاگیا۔ اس سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جیکب آباد ہدایت اللہ چنہ اور سید عنایت شاہ نے بتایاکہ گرفتارملزم سال 2009اور 2010میں ٹھل بلدیہ کا ٹی اوانفراتھا جو اس دوران ایک کروڑ 26لاکھ کے کرپشن کیس میں ملوث ہے اس کیس میں بلدیہ ٹھل کے سابق ناظم ضمانت پر ہیں جبکہ مذکورہ گرفتار ملزم روپوش تھا۔ ضمانت نہ کرانے پر عدالت نے اشتہاری قراردیاتھاجسے گرفتارکیاہے اب عدالت پیش کیاجائے گا۔
تازہ ترین