گھوٹکی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کا پولیس اور میونسپل عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن دکانداروں پر 16 ہزار روپوں کے جرمانے عائد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی محمد اکرام ملک نے میونسپل عملے اور پولیس نفری کے ہمراہ اسٹیشن روڈ ، قادرپور روڈ ، کچہری روڈ ، شاہی بازار اور دیگر میں علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس موقع پر د کانداروں پر 16 ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے۔ اس موقع پر محمد اکرام ملک نے دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کے لیے وارننگ بھی دی۔ آپریشن کے دوران میونسپل عملے میں شامل انکروچمنٹ انسپیکٹر ابو بکر میرانی اور ٹیکس سپرنٹنڈینٹ عثمان ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔