• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کی اقلیتی شعبہ کی خواتین اقلیتی رہنمانسرین ارشد فوریہ نتھانیئل ارشاد منظور نورین سہیل رانی بشیر روبی ڈینیئل سمیہ بی بی ماما غوری نے کہا ہے کہ قصور میں 7سالہ بچی کو جس طرح درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیاگیا اس واقعہ سے سیکورٹی اداروں کی غفلت واضح طورپر ظاہر ہوتی ہے اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور اس درندہ صفت کو سرعام پھانسی دی جائے اس دکھ کی گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی اور دلجوئی کرنے کیلئے قصور کے لوگوں نے پرامن احتجاج کیا لیکن پولیس کی فائرنگ سے دو شہری لقمہ اجل بن گئے ۔
تازہ ترین