آپ آف لائن ہیں
بدھ 8؍ شعبان المعظم 1439ھ 25؍ اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Pakistan Blind Team 5 Players Uae Visa Could Not Be Found

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 5اہم کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے نہیں مل سکے جس کی وجہ سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں صرف 12کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یو اے ای کی ریاست عجمان میں جاری ہے لیکن بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان ٹیم کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان ٹیم کے 5اہم کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے نہیں ملے۔

x
Advertisement

ایونٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے بدرمنیر ، ریاست خان، محسن خان، ساجد نواز اور محمد راشد کو تاحال یو اے ای کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ، پانچوں کھلاڑی رات گئے ائیرپورٹ پر ویزوں کا انتظار کرتے رہے ۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کو صرف 12 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں پانچوں کھلاڑیوں کو بھی ویزے مل جائیں گے اور وہ ایونٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں