• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ،ہماری سرزمین پر ان کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، ریاست قومی سلامتی کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ ہے، اندرونی و بیرونی مسائل حل کررہے ہیں ادھر وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے نے ملک میں انقلاب برپا کیا ہے، حکومت اس شعبے کو مزید وسعت دینے کے لئے کوشاں ہے، ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، حکومت آئی ٹی کے شعبے میں ہرممکن سہولت فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔جمعے کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشتگر دو ں کی مذموم سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت کو کافی حد تک کم کردیا گیا ہے، ریاست قومی سلامتی کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ ہے اوراندرونی اور بیرونی مسائل حل کئے جارہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ معاشرے سے دہشت گردوں کے خفیہ سلز اوران کے ہمدردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد جاری ہے، نہ صرف ریاستی امور پر مبنی سوچ کومعاشرتی سکیورٹی خدشات کی طرف مرکوز کیاگیا ہے بلکہ قومی سلامتی کے تصور اور اسے سمجھنے کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے۔
تازہ ترین