• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج پشاور جائیں گے جہاں پر وہ دوسری مصروفیات کے علاوہ آئی ٹی کے بہت بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے جس کا نام نیشنل انکیوبیشن سنٹر (NATIONAL INCUBATION CENTRE) ہوگا جو ملک میں آئی ٹی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ پی ٹی سی ایل کے سینئر عہدیدار مظہر حسین نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ نیشنل انکیوبیشن سنٹر وزارت آئی ٹی، اگنائیٹ (IGNITE)پی ٹی سی ایل اور ایل ایم کے ٹی کے باہمی اشتراک عمل سے قائم کیا گیا ہے اسے جدید ترین آئی سی ٹی انفراسٹرکچر سے مزین کیا جائے گا آئی ٹی کمپنیوں کو فروغ دینے کیلئے سنٹر میں تمام بزنس سہولیات فراہم ہوں گی نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں آئی ٹی کے نئے گریجوایٹس لئے جائیں گے جن کو کمپیوٹر انجینئرنگ کی ہائی ٹیک ڈویلپ کی جائے گی ان کی پروفیشنل ٹریننگ کا بندوبست ہوگا۔
تازہ ترین