• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ قصور میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے، صابر اعوان

پشاور (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے قصور کے دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بچی کے ساتھ درندگی کے واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ ڈالا ۔زینب کے قاتل کاسراغ لگاکر عبرتناک سزادی جائے۔صرف قصور میں ایک سال کے دوران بچوں کے اغوا،زیادتی اور قتل کے12واقعات رونماہوچکے ہیں۔اگر پولیس روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کرتی اور سابق واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لے آتی تو معصوم زینب کے ساتھ ایساواقعہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس اور آرمی چیف متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں۔سانحہ قصور میں ملوث اہلکاروں کو بھی گرفتار کیاجائے۔جوحکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی نہیں بناسکتی اس کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بے راہ روی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام دینی جماعتوں پر آئندہ انتخابات میں اعتماد کریں۔مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی نے لوگوں کو مشکلات کے سواکچھ نہیں دیا۔ملک میں جب تک اسلامی قوانین کا نفاذ نہیں ہوگا جرائم کوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔صابرحسین اعوان نے مزیدکہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ظلم کے اس فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایاجائے۔مدینہ منورہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہونی چاہئے۔ملزمان کو اگر گرفتار کرکے سزانہ دی گئی تو جماعت اسلامی بھرپور انداز میں احتجاج کرے گی۔
تازہ ترین