وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قصورواقعےکےملزمان کوگرفتارنہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تین دن سےسو نہیں سکے ، ہر گھنٹے بعد واقعے کی رپورٹ چاہیے۔
امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ آئی جی پولیس روزانہ خود قصور جاکر پیشرفت کا جائزہ لیں، قصور واقعے کی تفتیش کے لیے وزیر اعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت سے جو مدد درکار ہے ، بتائیں۔
پولیس حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے ، جیو فینسنگ کے ذریعے جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنےآئی ہے کہ قصور واقعے کا ملزم مقامی شخص ہے ۔