• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ٹھٹھہ اور سجاول سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے، ایاز شیرازی

میرپورساکرو ( نام نگار) وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی نے میرپورساکرو میں کارنر میٹنگ کی اور گاڑھو کیٹی بند روڈ کا جائزہ لیا جس کا کام ادھورا پڑا ہوا ہے۔ میرپورساکرو پہنچنے پر سیاسی و سماجی شخصیات ضیا شیخ،علی محمد جیلانی اور کے بی لاشاری نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹھٹھہ اور سجاول سے سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے مرکزی گورنمنٹ سے فنڈ لیکر ترقیاتی کام کرائے جائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز کے فنڈ روک دیے گئے ہیں یہ عمل قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین