قصور میں کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے واقعہ کے بعد کراچی میں مددگار پولیس 15 پرکالز کرنے اور مختلف قسم کی اطلاعات دینے میں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
قصور واقعے پر عوام میں شدید غم اور غصہپایا جاتا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسند عناصر اپنے ذاتی تنازعات کا بدلے لینے اور جھوٹی خبر دے کر مخالفین کونشانہ بنا رہے ہیںاور ایسے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جن میں غلط الزامات لگا کر مجمع سے لوگوں پر تشدد کرایا جا رہا ہے۔
انچارچ مددگار پولیس ایس پی ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں سخت اقدامات کئے جارہے ہیں،تشدد کرنے والوں اور جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔