• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملتا تو سانحہ قصور پیش نہ آتا، علامہ سید احمد اقبال

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ سا نحہ ماڈل ٹاؤن پر 40 جماعتوں میں مشاورت سے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں پہلا باضابطہ احتجاج 17جنوری کو لاہور میں ہوگا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملتا تو سانحہ قصور پیش نہ آتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنمائوں علامہ اعجاز حسین بہشتی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی، مہر سخاوت سیال، محمد عباس صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو عوام اب پسند نہیں کرتے اس لئے وہ رات کے اندھیرے میں جانے پر مجبور ہوئے لیکن ابھی تک معصوم زینب کے قتل میں ملوث قاتل گرفتار نہیں ہوا انہوں نے کہا کہپاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے اور آج دنیا کی تمام اقوام کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار امریکہ ہے جبکہ ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ذمہ داری امریکہ پر ہی عائد ہوتی ہے۔
تازہ ترین