پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے سلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے حکومتی اقدامات امریکی ایجنڈے کا حصہ ہیں، ہم انضمام کے سوا تمام اصلاحات اور اقدامات کے حامی ہیں،مولانا سمیع الحق کا تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا فیصلہ حیران کن ہے،حکومت نے امریکی دباؤ میں آکر قبائلی عوام کی رائے نظر انداز کرکے ان پر اپنی رائے مسلط کی ہے، ہم فاٹا کے انضمام کے سوا تمام اصلاحات و اقدامات کے حامی ہیں، تحریک انصاف حکومت کا اعزازیہ کے نام پر علمائے کرام کو خریدنے کی کوشش عالمی ایجنڈا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علماء کے لبادے میں بعض قوتوں کو جمعیت کیخلاف متحرک کیا گیا ہے اور ان کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے گئے ہیں ، مولانا سمیع الحق کا تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا فیصلہ انتہائی حیران کن ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فاٹاکے مستقبل کے حوالے سے حکمران قبائل کی رائے کو نظرانداز کرکے اپنا فیصلہ مسلط کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔