کراچی (جنگ نیوز) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ”شاہد خاقان عباسی“ کا خصوصی انٹرویو منگل کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں پیش کیا جائے گا۔ جرگہ کے اسپیشل شو میں شاہد خاقان عباسی سے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی خصوصی گفتگو ہوگی۔ تلخ و شیریں سوال و جواب پر مشتمل وزیراعظم کا اہم انٹرویو ناظرین سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں شام 7 بجکر 5منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔