لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سانحہ قصور میں معصوم قوم کی بیٹی زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے بسی عیاں ہو چکی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سانحہ قصور کے ملزموں کی عدم گرفتاری اور مظاہر ین پر فائرنگ کیس میں ملوث افراد کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا ء الدین انصاری ، جے آئی یوتھ کے صدر شاہد نوید ملک، سیکرٹری سیاسی کمیٹی چوہدری محمود الاحد ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف جبکہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماء ناظمہ صوبہ پنجاب سکینہ شاہد ، نائب ناظمہ صوبہ پنجاب ربیعہ طارق ، ضلعی ذمہ داران جماعت اسلامی حلقہ خواتین نازیہ توحید ، شاہینہ طارق ، آمنہ ثاقب ، فرحت شکیل و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔