لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کے سماجی و نفسیاتی ماہرین پر مبنی محققین کے ایک وفد نے قصور کا دورہ کیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین محمد ارشد عباسی، عالیہ خالد، سعدیہ شعیب اور طلباء و طالبات نے سکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا اور بچوں اور اساتذہ میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے آگاہی پیدا کی۔ اس موقع پر محققین نے موجودہ حالات کا بھی جائزہ لیا .