پشاور (خبرنگار)ایڈورڈز کالج کے طلبا ء نے قصور واقعہ کیخلا ف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا اس دوران مطا ہرین نے بینرزاور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر پنجا ب حکومت کیخلا ف نعرے درج تھے مظا ہرے کی قیادت یوتھ ایمپائرایڈورڈزکالج کے صدرفوادعلی ،توصیف احمداوردیگرنے کی ۔مظاہرین نے قصورواقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچی کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کوکئی دن گزرچکے ہیں لیکن تاحال پنجاب پولیس سمیت دیگرقانون نافذکرنے والے ادارے درندہ صفت ملزم کوگرفتارنہ کرسکے جوپنجاب حکومت اوروہاں کی پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ زینب کیساتھ پیش آنے والایہ پہلاواقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی سینکڑوں واقعات رونماہوچکے ہیں لیکن کسی بھی واقعے میں ملوث عناصر کوسزانہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ اس قسم کے واقعات روزکامعمول بن گئے ۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس لئے بچوں کے تحفظ کیلئے فوری طورموثراقدامات کئے جائیں اوران واقعات میں ملوث ملزموں کوسرعام پھانسی دی جائے جبکہ آئی جی پنجاب کوفی الفورمعطل کیاجائے۔