پشاور(کامرس رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ کے زیر اہتمام قصور واقعہ کے خلاف نوتھیہ چوک سے سنہری مسجد روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدرمجیب الرحمٰن نے کہا کہ قصور میں کمسن زینب کیساتھ جو بربریت کا مظاہر ہ کیاگیااس پرہر انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے یہ پہلا واقعہ نہیں ایسے واقعات پنجاب میں تواتر سےرونما ہو رہے ہیں ، اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ زینب کے قاتلوں کے جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنےکی ہمت نہ ہوسکے ،انہوں نے زینب کے اہلخانہ کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔