کوئٹہ (این این آئی ) گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی نے بھاری مقدار میں ڈیزل برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ایک لانچ سے دوران چیکنگ 9 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان ڈیزل اندرون ملک سمگل کرنا چاہتے تھے ۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ ڈیزل کی مالیت 56لاکھ 30ہزار روپے ہے۔ گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔