قصور(این این آئی)زینب قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور مقتولہ کی ایک مشتبہ شخص کے ساتھ نئی سی سی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق مقتولہ زینب کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج تحقیقاتی اداروں نے حاصل کرکے فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوادی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ زینب شلوار قمیض اور کوٹ میں ملبوس ایک شخص کی طرف بھاگ رہی ہے جو اسے اپنی طرف بلا رہا ہے۔جبکہ اس سے قبل بھی سامنے آنے والی فوٹیج میں ایک شخص کو مشکوک انداز میں علاقے میں گھومتے دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے،دیکھا جارہا ہے کہ کوئی شخص علاقے سے غائب تو نہیں ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت سے اگر کوئی شخص اس علاقے سے غائب ہے تو اسے ڈھو نڈنے کیلئے چھاپے مارے جائیں گے۔