• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری سے ملاقات کے بعد نواب آف بہاولپور پیپلزپارٹی میں شمولیت پر آمادہ

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے ڈیفنس سوسائٹی میں نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین سے ملاقات کے دوران ان کے بھائی فلاح الدین کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ پون گھنٹہ جاری رہنے والے ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بہاولپور کی سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران نواب آف بہاولپور نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس متعلق وہ جلد ساتھیوں سے مشاورت کر کے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بہاولپور مدعو کر یں گے اور باقاعدہ شمولیت کا اعلان ہو گا۔ پیپلزپارٹی نے نواب صلاح الدین کو بہاولپور صوبہ بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے پہلے ہی اسمبلیوں میں قرار دادوں کی حمایت کر چکی ہے ۔ آصف زرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات، عبدالقادر شاہین اور حیدر کھرل بھی موجود تھے۔
تازہ ترین