حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قصور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف تحریک انصاف خواتین ونگ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ننھی بچی کے ساتھ ہونے والے دل سوز واقعےنے پوری انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود پنجاب پولیس بچی کے قاتل کو گرفتار نہیں کرسکی جس سے پنجاب پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔