• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجمل قادری کی قصور میں زینب کے والدین سےملاقات،اللہ پوری دنیا کی بچیوں کی حفاظت فرمائے،والدزینب

لاہور(نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سرپرست اعلی اور سجادہ نشین خانقاہ شیرانوالہ گیٹ لاہور مولانا میاں محمد اجمل قادری نے صاحبزادہ مولانا احمد ملی ثانی کے ہمراہ قصور میں مظلوم اور شہید بچی زینب کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اس موقعہ پر مظلومہ زینب کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں کہ اللہ تعالی زینب کی شہادت و مظلومیت کے صدقہ پوری دنیا کی بچیوں کی حفاظت فرمائے۔ اس موقعہ پر جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے امیر مولانا احمد علی ثانی نے اعلان کیا کہ ننھی پری مظلومہ زینب کے قاتلوں کی گرفتاری اور کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے 22 جنوری بروز پیر بعد نماز ظہر جمعیت اسلام (س) کے زیر اہتمام مولانا میاں محمد اجمل قادری کی قیادت میں شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر لاہور سے مینار پاکستان تک ’’حرمت بنات حوا‘‘ وا ک کی جائے گی۔
تازہ ترین