مردان (نمائندہ جنگ ) عاصمہ قتل کیس کے حوالے سے ضلعی حکومت نے کل جمعہ کواے پی سی طلب کرلی ہے ۔ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کے مطابق ان کے دفتر میں جمعہ کے روز دس بجے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے مختلف سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے اجلاس میں عاصمہ واقعے پر غور و خوص ہوگا اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔