• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوائن فلو،ملتان و رحیم یار خان میں مزید 3مریض جاں بحق

Swine Flu Takes 3 More Lives In Multan And Ryk

ملتان اور رحیم یارخان میں مزید 3مریض سوائن فلو سے چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں ساجدہ، بلقیس اور عبد الشکور شامل ہیں جبکہ وومن یونیورسٹی ملتان کی ایک طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال میں زیر علاج سوئن فلو کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ، جس سے مجموعی اموات24ہو گئی ہیں۔

آئی سی یو وارڈ میں لیہ کی رہائشی 22سالہ ساجدہ سوائن فلو کے باعث فوت ہوئی جبکہ نشتراسپتال میں سوائن فلو کے شعبہ میں 19مریض داخل ہیں، جس میں سے 15ائسولیشن وارڈ اور4آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

آئسولیشن وارڈ میں داخل 7مریض سوائن فلو پازیٹیو ہیں آئی سی یو وارڈ میں داخل3مریض سوائن فلو پازیٹیو ہیں تاہم 5مریضوں کو صحت یاب ہونے پر جمعرات کے روز ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین