• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس پاکستان کو اسلحہ فراہم کرسکتاہے،حامد کرزئی

Russia May Supply Arms To Pakistan Hamid Karzai

حامدکرزئی نےپاکستان کو روسی فوجی امداد کی حمایت کردی،افغان میڈیاکے مطابق انکا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو اسلحہ فراہم کرسکتاہے۔

نئی دلی میں رائزینا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان میں 90فیصد اسلحہ امریکی ہے،ہم پہلے امریکا کا کردار کیوں درست نہیں کرتے،انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہوگیا ہے۔

امریکا افغانستان کےمقابلےمیں پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتاہے،کرزئی نے کہا کہ عہدہ صدارت کےدوران انھوں نے امریکی وفد سے پاکستان کی حمایت سےمتعلق سوال کیا،تونائب صدر جوبائیڈن نےکہا،پاکستان افغانستان سے50فیصد زیادہ اہمیت رکھتاہے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان سےتعلقات پرہمیں توجہ رکھنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر بہت تشویش ہے،اربوں ڈالرزآئے،فوجی کوششیں کی گئیں،لیکن افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے،روس کی طالبان سےممکنہ معاونت کی افواہیں بےبنیادہیں۔

تازہ ترین