• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں چھوڑ دیں، فضل قادری

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اب کہتے ہیں کہ حکومت کی کشمیر پر کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، وہ ایک طویل عرصہ سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چلے آرہے ہیں، ان کی کارکردگی بھی کوئی نہیں ہے، حکومت کی دلچسپی بھی اگر نہیں ہے تو انہیں ایسی کمیٹی کا چیئرمین رہنے کی کیا ضرورت ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر کے حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت پاکستان کو سفارتی محاذ پر متحرک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے، اسے کسی کمیٹی کے حوالے کرنا مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے ساتھ مذاق ہے۔ہر روز نہتے کشمیری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں،سیزفائر لائن کی جس طرح بھارت خلاف ورزیاں کر رہا ہے فوجی جوان اور دونوں اطراف کے کشمیری شہید ہو رہے ہیں اس پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔
تازہ ترین