• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم اور انیس قائم خانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔جمعہ کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔عدالت میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کرائی گئی۔عدالت نے دونوں کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 15 اور انیس قائم خانی کو ایک ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کی غرض سے جبکہ انیس قائم خانی نے ذاتی کام سے دبئی جانے کی اجازت کے لئے درخواستیں دائر کرائی تھیں۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں ڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائم خانی ودیگر بطور ملزم نامزد ہیں۔
تازہ ترین