ملتان(سٹا ف رپورٹر)خادم پنجاب قرات،نعت اور تقریری مقابلوں میں ضلع ملتان نے صوبائی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ پوزیشنیں حاصل کرلیں،نتائج کے مطابق ضلع ملتان نےایلیمنٹری(مردانہ) سطح پر 2 پوزیشنیں، ایلیمنٹری (زنانہ)سطح پر ایک پوزیشن اورسیکنڈری (مردانہ، زنانہ) سطح پر ایک ایک پوزیشن حاصل کی، نتائج کے مطابق ایلیمنٹری (زنانہ) سطح پر تقرری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیو سنٹرل جیل ملتان کی طالبہ اریبہ علی پنجاب کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی،نعت مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول گل گشت ملتان کے طالب علم حضرت اللہ نے ایلیمنٹری (مردانہ) سطح پر دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول شمس آباد ملتان کے حافظ محمد ارشد نے ایلیمنٹری (مردانہ) سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی،نعت مقابلے ہی میں گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول ملتان کے محمد عزیر نے سیکنڈری (مردانہ) سطح پر دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹاٹے پور ملتان کی طالبہ نوشین صفدر نے سیکنڈری (زنانہ ) سطح پر پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،تعلیمی حلقوں نے صوبائی سطح پر اس شاندار کارکردگی پر محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان،متعلقہ سکول سربراہوں،متعلقہ ٹیچرز،پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے،واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے لاہور میں منعقد ہوئے۔