• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک میں بچوں کی سیکس کی ویڈیو شیئر کرنے پر ایک ہزار افراد سے پوچھ گچھ

کوپن ہیگن (نیوزڈیسک) ڈنمارک میں پولیس نے جنسی مواد کی تشہیر کرنے پر ایک ہزار سے زیادہ نوجوان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے انٹرنیٹ پر نابالغ بچوں کی سیکس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں پندہ سال کے دو بچے سیکس کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں سیکس کرنے والے بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔فیس بک نے ان افراد کے بارے میں امریکی حکام کو آگاہ کیا، جنھوں نے ڈنمارک کی پولیس کو مطلع کیا۔ ڈنمارک کی پولیس نےملک بھر سے مجموعی طور پر ایک ہزار چار افراد سے پوچھ گچھ شروع کی ہے۔یہ ویڈیو شیئر کرنے والے بعض افراد کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہے اور انھیں پولیس سٹیشن بلوایا گیا ہے جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد سے اُن کے والدین کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو بیس دن تک مشروط قید کی سزا ہو سکتی ہے۔بچوں کی غیر مناسب تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کا الزام ثابت ہونے والے کو آئندہ دس سال تک چائلڈ پورنوگرافی کے مجرم کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
تازہ ترین