• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کا ایران کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر نیشنل بینک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

فوٹو: العربیہ
فوٹو: العربیہ 

کویت نے ایران کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر نیشنل بینک دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران کے مسلسل حملوں کے پیشِ نظر کویت کے ایک بڑے بینک نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا ہیڈکوارٹر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل بینک آف کویت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بدھ اور جمعرات کو دارالحکومت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر اور صنعتی علاقے سبحان کی برانچ بند رکھے گا۔ بینک کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حالات، عملے کی حفاظت اور کاروباری تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سبحان کا صنعتی علاقہ حساس تنصیبات، سیکیورٹی اداروں اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، جسے حالیہ دنوں میں متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

 کویت ایئرپورٹ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 7 بار نشانہ بن چکا ہے، آخری حملہ کویت ایئرپورٹ پر پچھلے ہفتے کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں فیول ٹینک میں لگی آگ بجھانے میں 58 گھنٹے لگے۔ اب تک کویت میں ریفائنریز، بندرگاہوں، ایئرپورٹ، واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹس اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید