• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل خان نے ممبئی میں کمرشل آفس بیچ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے ممبئی میں واقع کمرشل آفس 5 کروڑ 90 لاکھ میں بیچ دیا۔

اندھیری ویسٹ میں موجود اس کمرشل آفس کا رقبہ 1 ہزار 559 اسکوائر فٹ ہے، جس کے ساتھ 3 پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جائیداد کا یہ لین دین 27 مارچ 2026ء کو رجسٹرڈ ہوا، اس پر 35 لاکھ سے زائد اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس دی ہے۔

گزشتہ 6 ماہ میں سلمان خان کے خاندان کے 3 رئیل اسٹیٹ ڈیلز کی خبریں سامنے آئی ہیں، ان میں ارپیتا خان کے اپارٹمنٹ کی فروخت، اتل اگنی ہوتری کا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور ارباز خان کی نئی پراپرٹی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خبریں ظاہر کرتی ہیں کہ سلمان خان کا خاندان رئیل اسٹیٹ میں مسلسل سرگرم ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید