لاہور(نمائندہ جنگ ) نامور دانشور، ادیب، صحافی اور کالم نگار منو بھائی کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل اورقرآن خوانی ریوا ز گارڈن میں ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری ،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، اعتزاز احسن، پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد، عزیزالرحمان چن، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، مزدور رہنما خورشید احمد، فائزہ ملک، صحافیوں کی کثیر تعداداورمرحوم کے رشتہ داروں سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات شریک ہوئیں۔ آصف علی زرداری بھی بلاول ہائوس سےمنو بھائی کے گھر پہنچے اور مرحوم کے اہل خانہ سےمنو بھائی کی وفات پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور ان کی ادب، صحافت اور انسانیت کیلئےخدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔