چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار بیئریر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
سماعت کےدوران عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد سعید کی سخت سرزنش کی گئی۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ راستہ بند کرنے والا گیٹ ہٹا دیا گیا ہے، اب صرف بیریئرز لگائے گئے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سےسوال کیا کہ آپ نے بیریئر کیوں نہیں ہٹائے؟
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کون ہے حمزہ شہباز؟، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا، جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز ایم این اے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ہیں۔
اس پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے پھر سے کہا کہ میں کسی کو نہیں جانتا، حمزہ کوابھی طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں ان کی جان کو کیا خطرہ ہے؟