• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام آدمی پارٹی کے بیس ارکان کی نااہلی،بھارتی صدر نے منظوری دیدی

Aam Admi Party 20 Mlas Disqualification Indian President Approved Decision

دلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے بیس ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا، بھارتی صدر رام ناتھ کوند نے اسکی منظوری دے دی، ان ارکان پر الزام ہے کہ انہیں غیر آئینی طورپر پارلیمانی سکریٹری مقرر کیا گیا۔

Aam-Admi-Indian-President11

بھارتی الیکشن کمیشن نے صدر سے عام آدمی پارٹی کے بیس ارکان اسمبلی کی آفسز آف پروفٹ کیس میں نااہلی کی درخواست کی تھی، صدر کووند کی جانب سے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور ہونے کے بعد وزارت قانون نے ان ارکان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

آئین کی رو سے ارکان پارلیمان اور اسمبلی ایسے کسی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتے جس سے انہیں کسی طرح کا مالی فائدہ ہوتا ہو، بھارتی ہائی کورٹ بھی ارکان کی جانب سے الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کے خلاف چیلنج کو مسترد کر چکی ہے۔

تازہ ترین