• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کوہاٹ کے درمیان چلنے والی ریل کار کا افتتاح 25 جنوری کو ہو گا

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی کوہاٹ کے درمیان چلنے والی ریل کار کا افتتاح 25 جنوری سے کوہاٹ سے ہو گا۔ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی عبدالمالک نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کوہاٹ کو ملحقہ علاقوں کے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوہاٹ ریل کار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان ریلوے عوام کے سفر کو سہل اور محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے اور اب برانچ لائنوں پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ ڈویژن کمرشل آفیسر علی رضا حبیب نے بتایا کہ کوہاٹ ریل کار کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے کوہاٹ ریل کار نے اکنامی کلاس کی بوگیاں لگائیں جائیں گی جن کا کرایہ سیکنڈ کلاس کے برابر لیا جائے گا یہ خصوصی رعایت کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والوں کو دی جائے گی ۔
تازہ ترین