سیالکوٹ ( ایجنسیاں ) بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،بھارتی فوج نےورکنگ باونڈری کے چاروااورہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی،جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ڈی جی رینجرزمیجرجنرل اظہرنوید بذریعہ ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور بھارتی جارحیت سے ہونے والےنقصانات کاجائزہ لیا انہوں نےچناب رینجرز کی بھرپور کارروائی پرانہیں شاباش دی۔