ٹھٹھہ(نامہ نگار) رائس مل میں آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے چاول جل کر خاکستر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نواحی قصبے ور میں واقع ایک رائس مل میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے چاولوں کے ذخیرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پلک جھپکتے ہی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تاہم اطلاع ملنے پر پاک فضائیہ کے قریبی واقع ایئر بیس سے فائر بریگیڈ پہنچی اور آگ پر کافی تگ و دو کے بعد قابو پالیا گیا۔ دوسری جانب مل مالک رزاق خواجہ نے بتایا کہ آگ کے باعث مل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا چاول جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ رائس مل کی دیواروں میں بھی دراڑیں پر گئی ہیں۔