لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور سکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے بہاولپور میں زیر تعمیر ادارہ امراض قلب کا اچانک دورہ کیااور پراجیکٹ مکمل نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 30دن کے اندر کارڈیک سینٹر کوہر طرح سے مکمل کیا جائے تاکہ مارچ کے پہلے ہفتے میں افتتاح کر کے دل کے مریضوں کے لئے اس سہولت کا اجراء کیا جاسکے۔