ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کمشنر ملتان کو پٹرولنگ پولیس اور ریلوے حکام کے درمیان شیرشاہ پرچوکی کی تعمیر کامعاملہ حل کرنے کے لئے مصالحتی کردار ادا کرنے کا حکم دیاہے، فاضل عدالت میں ڈی ایس ریلوے ملتان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ محکمہ مال نے شیر شاہ کے علاقہ ریلوے کی ملکیتی زمین پرپٹرولنگ پولیس کو 4 کنال اراضی چوکی تعمیر کرنے کے لئےدینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ مذکورہ حکم غیرقانونی ہے اورزمین محکمہ مال کے اختیارمیں نہیں ،جس پر قبل ازیں حکم امتناع جاری کیاگیا۔