پشاور(خبر نگار خصوصی )وومن یونیورسٹی صوابی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈوائزر (ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد لطیف، جسٹس (ر) سید معروف خان، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ علی قادر صافی، ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای سی خیبر پختونخوا اسد جان ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس خیبر پختونخوا خورشید عالم ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج مانیری حمیرہ کمال، پرنسپل گرلز ڈگری کالج پنج پیرصفیہ بیگم اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈیمک کونسل ، اپیلیشن کمیٹی اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کے علاوہ سیشن18- 2017کے بجٹ کی بھی منظور ی دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر اجلاس کے شرکاء نے یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔