پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی آئندہ سینیٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
چیئرمین سینیٹ جورواں سال ریٹائر ہونے والے سینیٹر زکی فہرست میں شامل ہیں،انہوں نے آئندہ سینیٹ الیکشن نہ لڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مظفر شاہ نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں مزید توسیع لینے کی درخواست کی۔
اس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر مظفر شاہ 11 مارچ کو آپ اور میں سینیٹ سے ریٹارئر ہو رہے ہیں ، اس کے بعد نہ میں اور نہ آپ ایوان میں ہوں گے ، لہذا بہتر ہے کہ سینیٹ کی کمیٹی کی رپورٹ آپ ۱۱ مارچ سے قبل پیش کر دیں ۔