لندن(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ قصور میں ملوث ہر کردارکوکیفر کردارتک پہنچایاجائے۔ شہبازشریف نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں جوکیاوہ اس پرقوم سے معذرت کریں۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔الطاف شاہد نے مزید کہا کہ سانحہ قصور کی پروفیشنل اندازسے تحقیقات کرتے ہوئے سرپرستی کرنیوالے سہولت کاروں کوبے نقاب کیا جائے۔ جنسی درندوں کوکیفرکردارتک پہنچانا مہذب شہریوں کاانفرادی اوراجتماعی فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں پولیس کو آزادانہ کام کرنے دیاجائے تووہاں ڈاکوراج نہ ہو۔ پنجاب کی یرغمال پولیس شہریوں کی حفاظت نہیں کرسکتی ۔