• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ قصور کے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،پیر مزمل حسین جماعتی

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل/ علامہ عظیم جی)پیر مزمل حسین جماعتی نے کہا ہے کہ سانحہ قصور کے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائےتاکہ آئندہ کوئی ایسی گھنائونی حرکت نہ کرسکے۔عوام کی حفاظت حکمرانوں کی ذمہ داری ہےواقعات کی روک تھام کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے، جماعت منزل میں شاہ چراغ اکیڈمی کے زیراہتمام روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ قاتل کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے روئیے پر افسوس ہوا، سانحہ قصور سے بیرون ملک پاکستان کاامیج خراب ہوا۔اس موقع پر چوہدری محمد نواز دلو، سید جاوید حسین شاہ، الحاج محمود خان، حاجی محمد صفدر، چوہدری نصیر احمد،سید قاسم حسین ودیگر نے بھی اظہار خیالات کیا۔ڈاکٹر محمد یونس پرواز نے تلاوت قرآن اور سید جاوید شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب میں سید کاشف سجاد شاہ، حاجی احسان الٰہی، لالہ صلاح الدین، چوہدری ریاض احمد، حاجی احترام خان، بلال مرزا، حاجی زیب چوہدری ، محمد ابوبکر ، مزمل یونس اور دیگر نے شرکت کی۔ اختتام پر پیر مزمل حسین شاہ نے اجتماعی دعا کرائی۔
تازہ ترین