ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے ایچ آر کمیٹی کا اجلاس یکم فروری کو 11بجے صبح ہوگا۔اجلاس میں ایم ڈی کے امیدواروںکے انٹرویوز کئے جائیں گے ، ایچ آر کمیٹی کے اجلاس کے بعد 4بجے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوگا اس ضمن میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ایجنڈ اکی تیاری شروع کردی ہے ایجنڈا میں 900 سینٹری ورکرز ہائیر کرنے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لی جائے گی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدر چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی /میئر ملتان نوید الحق آرائیں کریں گے۔