• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

Due To Fog Flights Schedule Affected In Multan

ملتان میں دھند کا راج، ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا، مسافروں کو ائیر پورٹ پر طویل انتظار کرنا پڑا۔

ملتان میں گزشتہ کئی روز سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو کر صرف 1 سو میٹر باقی رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ملتان میں دھند کے باعث 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جن میں نجی ائیر لائنز کی دوبئی، شارجہ، دوحا اور مدینہ منورہ آنے اور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جائے۔

تازہ ترین