• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں رشتہ مسترد کرنے پرطالبہ کا قتل

Kohat Medical Student Shot Dead After Rejecting Marriage Proposal

کوہاٹ میں رشتہ مسترد کرنے پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔

تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ کو ملزم مجاہد نے گھر کے سامنے تین گولیاں ماریں،زخمی لڑکی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ،ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے ۔

ایبٹ آبادمیڈیکل کالج کی تھرڈ ائیرکی طالبہ عاصمہچھٹیوں پر اپنے گھر کوہاٹ آئی ہوئی تھی، وقوع کے روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی۔

عاصمہ کو تین گولیاں لگیں ، جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی، مگر مرنے سے پہلے اپنی بھائی کو قاتل کا نام بتاگئی۔

ایس ایچ اوکے مطابق گھروالوں نے الزام لگایا کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کےضلعی صدرآفتاب عالم کابھتیجاہے ،عاصمہ کے والد کا کہنا ہے ملزمان سیاسی لوگ ہیں انہیں انصاف چاہئے۔

تھانہ کے ڈی اے کوہاٹ میں ملزم مجاہد آفریدی اور صادق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین