• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں پولیس کاگھریلوملازمہ پرتشدد،آئی جی کانوٹس

لاہو ر(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ میں پولیس کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ، اشفاق احمد خان سے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر طلب کر لی۔ تشدد ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس حراست یا دوران تفتیش تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ وہ خود اس معاملے کی انکوائری کریں اور تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
تازہ ترین