حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قاسم آباد تھانے کی حدود مہران سینٹر کے قریب کچراکنڈی میں دھماکہ ایک شخص ہلاک‘ 2زخمی‘ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے‘ ہلاک ہونے والا شخص کچرا کنڈی سے کچرا جمع کررہاتھا ۔تفصیلات کے مطابق قاسم آباد تھانے کی حدد مہران سینٹرکے قریب کچرا کنڈی میں دھماکے سے ایک شخص بچایو بھیل ہلاک اور 2افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ کرسکی ‘جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بال بیرنگ اورنٹ بولٹ ملے ہیں ۔