• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: لوکل گورنمنٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

.سکھر (بیورو رپورٹ) یونین آف آل ایمپلائز لوکل گورنمنٹ ضلع سکھر کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایاز احمدبھٹو، ذوالفقار مہر ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو 7ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے افسران بالا کو بھی شکایت کی ہے لیکن کسی نہیں نوٹس نہیں لیا جس کے باعث ہم نے مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ سات ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور ملازمین کے تمام جائز مطالبات منظور کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
تازہ ترین